• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپا

ملائشین پولیس کا سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپا
سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق

ملائشین پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپا مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی، جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے۔


نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں۔

پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئے،جبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں۔

ملائشین پولیس کا سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپا
سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہائش گاہ پر چھاپے کا منظر

مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر منی لانڈرنگ الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پر ملک سے باہر جانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

تازہ ترین