آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر2؍ربیع الثانی 1440ھ 10؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ن لیگ اجلاس میں پی ٹی آئی کی مسرت زیب بھی شریک

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کی۔

ارکان نے تالیاں بجا کر شہباز شریف اور وزیر اعظم کا استقبال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان موجود تھے۔

اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔

شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔

مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکےہیں تاہم مسرت زیب ابھی مسلم لیگ ن میں باضابطہ شامل نہیں ہوئیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں