• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وفاقی کابینہ کی فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری

وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد اور اسلحے کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا،وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال نے صحت یابی کے بعد پہلی بار اجلاس میں شرکت کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 نکاتی ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا،فاٹا ریفارمزکا ایجنڈا سرفہرست تھا، وفاقی کابینہ نے اسلحے کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری بھی د ےدی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این ڈی ایم اے کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر پر غور کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔

6 مئی کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، جن کا ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔

احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین