• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا


چین کے شہرWeifangمیں دریا کے پُل ہر قائم کردہ بلندترین فیر س وہیل عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا

یہ دیوہیکل فیر س وہیل 4سو75 فٹ اونچا ہے اور دریائےBailangکے پُل پر بنا یا گیا ہے ۔1ہزار7سو71فٹ لمبے پُل پربنایا جانیوالا یہ فیرس وہیل4ہزار6سو ٹن اسٹیل سے بنایا گیا ہے جس میں کُل 36کیبن مو جو د ہیں اور ہر کیبن میں وائی فائی اور ٹی وی کی سہولت موجود ہے ۔

چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا

اس فیر س وہیل کے ایک کیبن میں بیک وقت10مسافر سوار ہوسکتے ہیں جو اس کے ذریعے شہر کا دور دور تک نظا رہ کرسکتے ہیں جبکہ اس کا ایک چکر مکمل ہو نے میں28منٹ کا وقت لگتا ہے ۔

چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا

انتہائی بلندی پر موجود یہ فیرس وہیل اُفقی سمت(Horizontally)میں گھومتا ہے جس میں سوار ہو کر نہ صرف پورے شہر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا

اس میں وائی فائی کے ذریعے سیلفیاں بھی اَپ لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے ۔

تازہ ترین