• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکا کرنل جوزف پر خود مقدمہ چلائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے ٹریفک حادثے کیس میں نامزد امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کو سفارتی استثنا حاصل تھا جس کے تحت وہ چلے گئے، جبکہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پر امریکا میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ جوزف کو سفارتی استثنا حاصل تھا جس کے تحت وہ چلے گئےتاہم انہیں دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سےغیرمعمولی طور پرفعال رہتا ہے۔

منزہ ہاشمی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت بلاکرمحصور کرنا اورخطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے۔

فلسطین کے مسئلے پر بات کرتےہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہناتھاکہ پاکستان فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کا مؤقف اپناتا ہے، فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان ایران اور پی فائیو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے، ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

تازہ ترین