• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زیک گولڈ اسمتھ کی فلسطینیوں کے زخم پر نمک پاشی

لندن کی میئر شپ کے حصول میں ناکام ہونے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا ان ہی کوقصور وار قرار دے دیا۔


زیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پر اتنے خوش اور شاداں ہیں کہ انسانی اقدارکو ہی بھول گئے اور اندر موجوداپنے اصل کو چھپانے میں ناکام ہو گئے اور اپنے جذبات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کر دیا جس میںانہوں نےفلسطینیوں کی شہادتوں پر نمک پاشی کی ۔

جمائما کے بھائی زیک نے پیر کے روز ہونے والے فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے ایسی ایسی توجیحات پیش کیں کہ ان کی ذہنی صحت پر شبہ ہونے لگے۔

پیر 14مئی کے روز امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا ،صیہونی دہشتگرد فورسز بے دردی سے نہتے مظاہرین کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ایک ہی دن میں70 سے زائد شہریوں کو شہید اور 2 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا۔

اس ظلم کی ہر طرف سے مذمت کی گئی لیکن کچھ بے ضمیرافراد فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے انتہائی بھونڈی توجیحات پیش کر رہے ہیں۔

زیک گولڈ اسمتھ اس سانحے پر اپنے ٹو ئٹ پیغام میں لکھتے ہیں کہ ’’حماس کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ہم سرحد کا خاتمہ کردیں گے اورقابضین کے جسموں کو چیر کر ان کے دل نکال لیں گے، حماس کاوزیر اعظم صورت حال کو اس نظر سے دیکھتا ہے جبکہ ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ بھی اسے گاندھی جی کے دھرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں بہر حال یہ ڈرامہ اتنا سیدھا نہیں ہے‘‘۔

ٹوئٹر پیغام کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعداد نےزیک گولڈ اسمتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہےاور انہیں آئینہ دکھارہے ہیں ۔

تازہ ترین