• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنل سہیل عابد شہید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک

کرنل سہیل عابد شہید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید کرنل سہیل عابد کاجسدخاکی قومی پرچم میں ان کے آبائی گاؤں 91 ڈبلیو بی وہاڑی پہنچایاگیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔میت اپنوں کے بیچ پہنچی توسرفخر سے بلندتھے لیکن کہیں جذبات بھی بےقابو نظرآئے۔

نماز جنازہ میں شہید کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی، شہید کرنل کو وہاڑی کے مقامی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، شہید کی تدفین میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کرنل سہیل عابد شہید کے سوگواروں میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، شہید کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر ان کے بھائی اور والد کا کہنا تھاکہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین