• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی اجلاس، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پنجاب اسمبلی اجلاس، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پنجاب اسمبلی میں عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، حکومتی اوراپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے، دونوں اطراف کے ارکین بیچ بچاؤ کراتے رہے ہیں، آخر کار اپوزیشن کی طرف سے محمود الرشید نے اور وحید گل نے حکومت کی طرف سے معذرت کی تومعاملہ رفع دفع ہوگیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں جاری تھا اس دوران اپوزیشن نے نوازشریف کے متنازع بیان پر احتجاج کیا تو ٹیکسلا سےمسلم لیگ ن کےرکن ملک عمر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے متعلق الفاظ کہے جس پر پی ٹی آئی ارکان طیش میں آگئے تاہم اسپیکر رانا اقبال نے ملک عمر فاروق سے اپنے الفاظ واپس لینے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن عارف عباسی نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران ان کی مسلم لیگ ن کے رہنما طارق مسیح گل اور شہزاد منشی سے ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرایا جبکہ دونوں پارٹی اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن لیڈر محمود الرشیداور وحید گل نے حکومت کی طرف سے واقعے پر معذرت کی ،ن لیگ کے ملک عمر فاروق نے اپنے الفاظ واپس لے لیے جبکہ حکومتی اراکین نے اسمبلی سے باہر آکر اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تازہ ترین