• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 پی ٹی آئی نے لیگ ن کی مزید4 وکٹیں گر ادیں

مسلم لیگ ن سےتعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سےتحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہےجس کے بعد آج بھی متعددارکان عمران خان سے ملاقات کرکےپی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

فیصل آباد اور جھنگ سے تعلق رکھنے والےمتعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نےبھی مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر لیے ۔

فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور رکن پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

افضل ساہی نےا سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجے گئے استعفے میں لکھاہے کہ وہ موجودہ ملکی صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی جاری نہیں رکھ سکتےاور بوجھل دل کے ساتھ حب الوطنی کے تقاضے کے پیش نظر ن لیگ کی صوبائی نشست سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب جھنگ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نےبھی عمران خان سے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین