• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جمشید کا پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کو چیلنج کرنیکا فیصلہ

ناصر جمشید کا پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کو چیلنج کرنیکا فیصلہ

کرکٹر ناصر جمشید نے پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کل لاہور میں ہو گی۔

ناصر جمشید کیس میں پی سی بی الزامات کے ساتھ اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جبکہ کل کی سماعت میں ناصر جمشید کے وکیل ٹریبونل کی سماعت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا موقف ہے کہ ایک جیسے ثبوت اور شواہد پر دوبارہ جلد بازی میں کیس چلایا جا رہا ہے جس کا اختیار ٹریبونل کے پاس نہیں ہے۔

ناصر جمشید اسی کیس میں ایک برس کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی نے ناصر جمشید پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 خلاف وزریوں کا الزام لگایا ہے۔

تازہ ترین