• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈریز ٹی 20 ، بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون سے باہر

فنڈریز ٹی 20 ، بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون سے باہر

بوم بوم شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں ۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے، مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہےاور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیے3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گا ۔

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے جبکہ شاہد آفریدی کو مکمل فٹنس کے لیے 3سے 4 ہفتے درکار ہیں اور اس لیے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ہیں۔

2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والےشاہد آفریدی کو ایک بار پھر کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران ایکشن میں نظر آنا تھا جبکہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں ۔

تازہ ترین