• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد2 ہزار 754 ہوگئی



دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2 ہزار سات سو چون ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 680 کا تعلق امریکا سے ہے جوچین ،بھارت اور جرمنی کے ارب پتیوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد2 ہزار 754 ہوگئی

ایک سروے کے مطابق چین کے 338 ، بھارت کے 104 ، برطانیہ کے 90 اور سعودی عرب اور امارات کے 62 افراد ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔

دوہزار سولہ کے مقابلے میں ارب پتی افراد کی دولت میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا جو اب نو اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں ارب پتی خواتین کی تعداد میں بھی اٹھارہ فی صد اضافہ ہوا، ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس امیرترین شخص قرار پائے ، ان کی مجموعی دولت ایک سو پینتیس ارب ڈالر ہے، دوسرے نمبر پر بل گیٹس اور پھر وارن بفے رہے۔

تازہ ترین