• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



کچھ لوگ کیمرے کا سامنا کرنے سے اس قدر گھبراتے ہیں کہ کیمرے دیکھتے ہی اُلٹے پاؤں دوڑ لگا دیں ۔ایسا ہی کچھ اس برطانوی شخص نے کیا جب برطانوی کاؤنٹی کینٹ میں ایک فارم پر براہِ راست رپورٹنگ کر تے رپورٹر نے کیمرے کی جانب دیکھ کر بولنا شروع کیا تو اتنے میں عقب میں ایک گلی سے نوجوان گملا اُٹھائے نکلا۔

چوری ہے یا کیمرے کا خوف؟؟

ہاتھوں میں گملا تھامے ہوئے اس پر اسرار نوجوان نے جیسے ہی کیمرے اور رپورٹر کو کوریج کرتے دیکھا تو ایسے دوڑ لگائی کہ کیمرہ مین اور رپورٹر بھی صورتحال نہ سمجھ پائے ۔

چوری ہے یا کیمرے کا خوف؟؟

اب نہ جانے یہ گملا چور ہے یا پھر کیمرے کے خوف میں مبتلانوجوان ہے تاہم اس ویڈیو کلپ نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر ضرور مجبور کر دیا۔

تازہ ترین