• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ سالانہ لائٹ فیسٹول میں پوسٹل اسکوائر اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیاہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

یوکرین میں روشنیوں کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں وہیں پوسٹل اسکوائر کی نامور عمارت پر بھی شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن کا انتظام بھی کیا گیاہے ۔

بیس مئی تک جا ری رہنے والے اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی بھی شرکت متوقع ہے جس کے دروازے عوام کے لئے کل سے کھول دئیے جائیں گے۔

تازہ ترین