• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے جہاں نویں روز بھی ستاروں کی رعنائیاں عروج پر رہیں۔ اے اسٹار وار اسٹوری کی خصوصی اسکریننگ کی گئی اور کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فیسٹیول میں سونم کپور، ملیکہ شراوت ، ماہرہ خان اور دیگر کئی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پرواک کی ا ور دیکھنے والوں کو داد دینے پرمجبور کر دیا۔

کانز فلم فیسٹیول؛ متعدد فلموں کے پریمیئر ز

آٹھ مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوتا ہے اور اس کی کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوتی ہے۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

تازہ ترین