• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنوبی ایران میں مظاہرے ،2 افراد ہلاک

جنوبی ایران میں حکومت مخالف مظاہرے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ شب اس وقت شروع ہوئے جب مشتعل افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے نذرآتش کردیا تھا۔

اس دوران درجنوں افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ مقامی آبادی انتظامی ڈویژن قائم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ سال 28 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران بگڑتے ہوئےمعاشی صورتحال کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیے گئے تھے جن میں کم از کم 25افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین