• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں فنڈریزنگ ، اداکارہ ریما کی خصوصی شرکت


ناروے میں فنڈریزنگ ، اداکارہ ریما کی خصوصی شرکت

شوکت خانم اسپتال پاکستان کے لیے شمالی یورپ کے ریجن ا سکینڈے نیویا میں فنڈریزنگ مہم شروع ہوئی۔ اس سلسلے میں ناروے، ڈنمارک اور سوئیڈن میں مقیم پاکستانی شخصیات پر مشتمل تنظیم فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا قائم کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فنڈ ریزنگ کے لیے اس تنظیم کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور اس چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ناروے میں فنڈریزنگ ، اداکارہ ریما کی خصوصی شرکت

شوکت خانم اسپتال پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف، ناروے میں فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا کے چیئرمین شہبازطارق اور اداکارہ ریما خان نے خطاب کیا ۔

تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ناروے میں چندہ مہم کے دوران پانچ لاکھ اکیس ہزارآٹھ سو نارویجن کراؤن جمع ہوئے جو پاکستانی روپوں میں ستر لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اس طرح کی تقریب گزشتہ دنوں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی منعقد ہوئی تھی جس میں اداکارہ ریما خان کے علاوہ فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سوئیڈن کے منتظم ڈاکٹر محمد عارف کسانہ نے بھی خطاب کیا۔

سوئیڈن میں ایک پاکستانی شخصیت شیخ سعید نے عمران خان کے دستخط والا بلا خرید کر چندہ دیا۔

تازہ ترین