• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینی کے جوا خانے پر چھاپا پڑ گیا تھا۔
وہ گرفتار ہو کر جیل چلا گیا۔
پیچھے جوا خانہ کھل گیا۔
منشیات کا دھندا بھی چلتا رہا۔
بھتے کے کاروبار پر بھی اثر نہیں پڑا۔
کل میں جیلر صاحب کا انٹرویو کرنے گیا۔
انھوں نے جیل کا دورہ کرایا۔
ٹینی سے سامنا ہو گیا۔
میں نے پوچھا،
’’تم ادھر بند ہو۔
دھندے کیسے چل رہے ہیں؟‘‘
ٹینی ہنس کر بولا،
’’جیل آنے سے پہلے گینگ والوں کو کام سکھا دیا تھا۔‘‘
تب میری سمجھ میں آیا
کہ رمضان میں شیطان بند ہونے کے باوجود اس کا دھندا کیسے چلتا ہے۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین