• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام

صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام

ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا۔

میشا نے کہا کہ مزید6 خواتین کابھی علی ظفرکےخلاف سامنے آنا کافی نہیں؟ انہوں نے شکوہ کیا کہ کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں؟مجھےتعدادبتائیں؟

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ دنوں معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر پر اُنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے نام ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ یا بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین