• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

81 سالہ آسٹریلوی 20لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر

81 سالہ آسٹریلوی 20لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر

آسٹریلیا کے81 سالہ جیمز20 لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر ہوگئے۔


جیمز نے دنیا کے لیے انسانیت کی مثال قائم کر دی، جیمز کئی دہائیوں سے ہر ہفتے بلڈ پلازما عطیہ کررہے تھے۔

81 سالہ آسٹریلوی 20لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر

ماہرین کے مطابق جیمز کے خون میں ایک اینٹی باڈیز شامل ہے جو’ ریسس‘ نامی خون کی بیماری میںمبتلا بچوں کی جان بچانے میں کام آتی ہے۔

ریسس خون کے اندر ایک وراثتی جزو ہےجو بیشتر انسانوں میں پایا جاتا ہے جس کا یہ جزو منفی ہو تو یہ خون کے تمام سُرخ خُلیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔

81 سالہ آسٹریلوی 20لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر

جیمز بیس لاکھ بچوں کی جان بچانے کے بعد اب بڑھتی عمر کے باعث ریٹائر ہوگئے ہیں۔ انہوںنے 60 سال تک اس رضاکارانہ عمل کے دوران کئی ایوارڈز اور اعزازات بھی حاصل کیے، انہیں ’مین ود دی گولڈن آرم ‘ـکے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین