• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گندھارا تہذیب ‘کا گہوارہ ،خیبرپختونخوا

’گندھارا تہذیب ‘کا گہوارہ ،خیبرپختونخوا

خیبرپختونخواکو گندھارا تہذیب کا گہوارہ ماناجاتاہے۔ صوبے کےعجائب گھروں میں بدھا کے قدیم مجسموں اورنوادرات کے علاوہ قدیم تہذیب و ثقافت کی نشانیاں بھی محفوظ ہیں ۔

آج دنیا بھر میں عجائب گھروں کا دن منایا جارہا ہے،خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں 12 عجائب گھر ہیں تاہم پشاور میوزیم میں سب سے زیادہ نوادرات محفوظ ہیں۔

’گندھارا تہذیب ‘کا گہوارہ ،خیبرپختونخوا

ان میں قدیم گندھارا تہذیب کے فن پارے، بدھا کے نادر مجسمے بھی شامل ہیں ۔پشاورمیوزیم کا پرانا نام وکٹوریہ میموریل ہال تھا۔ جو 1906 میں قائم کیا گیا۔

عجائب گھر وں میں تخت بھائی، صوابی، سوات اورمردان کے علاوہ دیگرعلاقوں سےملنے والے 5 لاکھ سے ذیادہ مجسمے اوردیگرنواردرات محفوظ ہیں۔ تصاویر، سکے، قدیم قرآنی اوراق اور مغل دور حکومت کی اشیاء بھی یہاں موجود ہیں۔

’گندھارا تہذیب ‘کا گہوارہ ،خیبرپختونخوا

محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخواہ کے زیر انتظام آئندہ دو سالوں میں کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں عجائب گھر قائم کئے جارہے ہیں۔

نوادرات کے علاوہ مقامی ثقافت کی جھلک بھی ان عجائب گھروں میں دیکھنے کو ملے گی۔

تازہ ترین