عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسٹیان لِنڈمائر کے مطابق اس سلسلے میں ماہرین کی ایک کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا کانگو کے طبی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔
ان کے بقول اس طرح بین الاقوامی تعاون بڑھنے کا امکان پیدا ہو جائے گا، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں منعقد ہو گا۔
جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔