• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیہ کے نئے صدر کا ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار

کاتالونیہ کے نئے صدر کا ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار

کاتالونیہ کے نئے صدر قوئم توررا نے آئین اور ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار کردیا، انہوں نے دونوں شقیں حذف کرکے حلف اٹھا لیا۔

نئے صدر کاتالونیہ قوئم توررا نے اپنے حلف اٹھانے کی تقریب میں ایک مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور آئین دونوں کے ساتھ بیعت نہیں کی۔

اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کروں گا، مجھے پارلیمنٹ نے منتخب کیا اور میں عوام کی مرضی کے مطابق خود کو وقف کرتا ہوں۔

تازہ ترین