• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روس کا شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات کی ہے، روس نے شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

روسی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات اب سیاسی عمل کے آغاز کے لیے سازگار ہیں۔

صدر اسد کو صدر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ دہشت گردوں کی شکست کے بعد اب سیاسی عمل شروع کریں،ملک کی بہبود سیاسی عمل میں ہے۔

شامی صد رنے یقین دہانی کرائی کے ہم سیاسی عمل شروع کرنے والے ہیں، انہو ں نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں آئین سازی کے لیے وفد بھیجنے کا بھی وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سوچی کانفرنس میں نئے آئین اور انتخابات کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

تازہ ترین