• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں صبح نو بجے پارہ 33 ڈگری پر جا پہنچا

کراچی میں صبح نو بجے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درجہ حرارت کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،بلوچستان کی گرم اورخشک ہوائیں 21کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت40 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے جمعرات تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمندری ہوائیں رُکنے سے کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ، اس صورت حال کے باعث شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ ایڈوائزری کراچی کی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو بھی بھیجی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری کے اجراء کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیٹ ایڈوائزری پر متعلقہ حکام کو اسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعلی نے سیکریٹری صحت اور کمشنر کو موبائل اسپتال سروس متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین