• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس میں نواز شریف کی طلبی کا فیصلہ پیر کو ہوگا

اصغر خان کیس میں نواز شریف کی طلبی کا فیصلہ پیر کو ہوگا

اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر افراد کی طلبی کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی کام کے طریقہ کار پر خصوصی پیپرز لکھ رہی ہے، ان خصوصی پیپرز کو اسٹریٹجک دستاویز کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان اسٹریٹجک پیپرز میں انکوائری کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کے لیے طریقہ کار تحریر ہو گا، جب کہ کیس میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کی طلبی کا فیصلہ 21 مئی کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کےمطابق کارروائی کریں۔

اصغر خان کیس میں نامزد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 16 مئی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین