• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جینا ہوسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر جینا ہوسپل کی تقرری کی منظوری دیدی، روسی امور کی ماہر جینا سی آئی اے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

امریکی صدر کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہوسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا کے حق میں 54، مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے۔

جینا ہوسپل کی تقرری پر سینیٹ میں تنقید بھی کی گئی، ری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ ہوسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔

تازہ ترین