• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مودی کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نہ صرف اُمت مسلمہ کیلئے باعث رحمت و عقیدت ہے بلکہ ماہِ مبارک کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ماہِ صیام میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین