• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ، 3بچے اور خاتون شہید

بھارتی فوجی کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں 4 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد میں تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان رینجرزکی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نشانہ بنائی گئی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی، سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تازہ ترین