• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین سنیما کی پیشکش نئی ایکشن ایڈونچرسائنس فکشن فلم "بلیڈنگ اسٹیل"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹرلی جیا زینگ کی اس ایکشن پیک فلم میں معروف چینی اداکار جیکی چین ایکشن میں دکھائی دینگے جو جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگ کا پیچھا کرتے ایک ایجنٹ کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جس کا سامنا جینیاتی تبدیلیوں سے انسان کو فائیٹنگ مشین میں بدلنے والے خطرناک گروہ سے ہوجاتا ہے ۔

فکشن فلم  بلیڈنگ اسٹیل کا ٹریلر جاری

خطرناک اسٹنٹس اور شاندار ایکشن کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن میلوے،ڈیمیئن گاروے، شو لو، بروکلن ایلن، ڈیوڈ ٹوروک اورکیتھلین بوئے سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔

سنسی خیز منا ظر سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم جولائی میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین