• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ سےسینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کی ملاقات


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادمیں ملاقات کی ۔

سربراہ پاک بحریہ سےسینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کی ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے اہم منصوبے سی پیک پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا۔اس موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ اور سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے سی پیک کی کامیابی کو خطے کی اقتصادی ترقی قرار دیا۔ملاقات میں پاک بحریہ اور چین کے مابین دفاعی تعاون پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔

تازہ ترین