• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے کمی سے 117 روپے 60 پیسے پر آگیا ،جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کا فرق 2 روپے پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدرمیں اتار چڑھاو دیکھا گیا جس سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 117 روپے 60پیسے کا ہوگیا ۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 115 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 40 پیسے مہنگا ہوکر 139 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہوکر159 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

دعسری جانب سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 31 روپے 45 پیسے اور اماراتی درہم 32 روپے 20 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

تازہ ترین