• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



سپر ہیروز ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں سے نکل کر اب کھیل کے میدان میں بھی پہنچ گئے ہیں، اتنی سی بات سے حیران نہ ہوں۔

دراصل بات یوں ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ میں اپنے ’سپر ہیرو‘ کا اعلان کر دیا ہے ۔

ویرات کوہلی جو آئی پی ایل میں رائل چیلنجربنگلور( آر سی بی) کے کپتان ہیں،انہیں ایک بار پھر جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے حیران کردیا ۔

ویرات کوہلی کا سپر ہیرو کون؟

آئی ایل پی ایل 2018 ء کے آر سی بی اور سن رائز حیدرآباد( ایس آر ایچ) کےمیچ کے دوران اپنے کپتان ویرات کوہلی کو اے بی ڈی ویلیئرز نے اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے ایلکس ہیلز کا انتہائی شاندار کیچ پکڑا ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’آج میں نے اسپائڈر مین کو لائیو دیکھا‘ ان کی حیرت یہ لکھ کر ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئر نے غیر یقینی کیچ اس انداز سے پکڑا جیسے وہ اسپائڈر مین ہوں جبکہ میں ابھی تک اس( ڈی ویلیئرز) کے چھکے کے اثر سے باہر نہیں نکلا ہو۔

ویرات کوہلی کا سپر ہیرو کون؟

سن رائز حیدر آباد اور رائل چیلنجر بنگلور کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا تھا، ایلکس ہیلز نے مقابل آر سی بی کے بولنگ لائن کو 3 چھکے اور 2 چوکے جڑدیے تھے، وہ مستقل وبال بن رہے تھے ایسے میں ایک شارٹ لگایا جو یقینی طور پر چھکا تھا، اے بی ڈی ویلیئرز شاندار کیچ پکڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

ویرات کوہلی کا سپر ہیرو کون؟

یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل میچ میں اے بی ڈی ولیئرز کا شاندار چھکا

چند روز قبل انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی ڈیئردیلوز کا سنسنی خیز میچ آخری مراحل میں تھا اور آر سی بی ٹیم کے کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز نے آخری بال پر اس انداز سے شاندار چھکالگا کہ پورا اسٹیڈیم حیران رہ گیا خاص طور پر کپتان ویرات کوہلی کی حیرت کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے خوب انجوائے کیا تھا ۔

تازہ ترین