• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی اسمبلی :5200 ارب مالیت کا فنانس بل منظور

قومی اسمبلی نے 5ہزار 200 ارب روپے مالیت کا فنانس بل ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا ہے ،نان ٹیکس فائلر 50لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی خریدسکےگا۔

قومی اسمبلی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بھی منظور کرلی ہے ، منظور شدہ فنانس بل کے مطابق نان ٹیکس فائلر ڈالر اکائونٹ نہیں رکھ سکے گا ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ بیرون ملک مقیم افراد پیسہ ڈکلیئر کرکے باہررکھیں تو 5 فیصد ٹیکس اور وطن لے کر آئیں تو صرف 2 فیصد ٹیکس ادا کرکےاسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

غیر منقولہ پراپرٹی ظاہر کریں تو 3فیصد ٹیکس دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ، 1 کروڑروپےسےزیادہ زرمبادلہ آئے تو ایف بی آر پوچھ گچھ کرے گا، پیسہ بھیجنے والے کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نان ٹیکس فائلرز اب 50 لاکھ روپے تک مالیت کی پراپرٹی خرید سکیں گے، جو لوگ ڈالر اکاونٹ رکھتے ہیں ان کے لیے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہو گا،نان ٹیکس فائلر ڈالر اکاونٹ نہیں رکھ سکیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں زر مبادلہ بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں،اگرسمندرپارپاکستانی1لاکھ ڈالرسےزیادہ بھیجیں گےتوزرائع پوچھےجائیں گے۔

تازہ ترین