• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

سابق کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی طرف سے اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے محمد وسیم اگلے ماہ سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔

محمد وسیم نیدر لینڈز کی جانب سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں ،ان کا وہاں کھیلنا سوئیڈن ٹیم کی کوچنگ دلانے میں اہم ثابت ہوا ہے ، کیونکہ سوئیڈیش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈ میں ورلڈ ٹی20 کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے ۔

محمد وسیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سوئیڈین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے۔

تازہ ترین