• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری روبوٹ سے دوستی کرنے والے نوجوان کی کہانی



ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’اے ایکس ایل ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اولیوور ڈیلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان بائیکرکے گرد گھوم رہی ہے جوایک ملٹری روبوٹ سے دوستی کرلیتا ہے اور اسے خود سے جدا کرنے سے انکار کردیتا ہے۔

ملٹری روبوٹ سے دوستی کرنے والے نوجوان کی کہانی

فلم کی کاسٹ میں بیکے جی،ایلکس نوسٹیٹر،ایرک ایٹیباری،ڈورین کنگی،نیکو گورڈاڈو،پیٹریسیا ڈی لیون اور سیم اپٹن شامل ہیں۔

ڈیوڈ کرن اور جیمز میک کوئڈ کی مشترکہ پروڈیوسزکردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 24اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین