• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے نجی اسکولز تعطیلات کی فیس نہیں لے سکیں گے

اسلام آباد کے نجی اسکولز تعطیلات کی فیس نہیں لے سکیں گے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکولز کو طالب علموں سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ جو والدین اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا چکے ہیں اسے بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کیے۔

جسٹس شوکت عزیز نے استفسار کیا کہ اسکول فیس کے معاملے پر اتھارٹی کیا کر رہی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اتھارٹی کے اختیارات عدالت نے ختم کر دیے تھے جس کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ دیگر ہائی کورٹس بھی موسم گرما کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی پر حکم امتناع جاری کر چکی ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین