• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنا نہ کرنا مجھ پر منحصر ہے، سونم کپور

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ یہ مجھ پر منحصر ہے کہ شادی کے بعد میں اپنا نام تبدیل کروں یا نہ کروں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں حقوق نسواں کا نظریہ رکھتی ہوں اور انتخاب پر یقین رکھتی ہوں، کسی نے مجھے نہیں کہا کہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرو اور حقوق نسواں کا اصل مطلب برابر حقوق، مواقع اور اپنا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب رکھتی ہوں، کپور میرا خاندانی نام ہے اور اب میں اہوجا خاندان کا حصہ ہوں یہاں تک آنند نے بھی اپنا نام تبدیل کیا لیکن کسی نے غور نہیں کیا اور یہ میری مرضی پر منحصر ہے۔ سونم کپور فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

تازہ ترین