• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کاغذات جمع کرانے کا الزام ثابت ملزم کو قید و جرمانےکی سزا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) 8th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے کینٹ تھانے میں درج سیشن کورٹ حیدرآبا دمیں ضمانت کے لئے جعلی کاغذات جمع کرانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اورجرمانے کی سزاسنادی ہے، عدالت نے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 8th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے کینٹ تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت کے لئے بوگس دستاویزات جمع کرانے اورجعلسازی کے الزام میں گرفتارملزم دلاور کو جمعہ کے روز جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 30ہزارروپے جرمانے کی سزاسنادی ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر اسے مزید 7یوم قید کی سزابھگتنی ہوگی، عدالت نے مقدمہ میں نامزد دیگر 4ملزمان طاہر، عبدالوحید، عبدالرزاق اور نظام الدین کو عدم ثبوت پربری کردیاہے۔
تازہ ترین