• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم واہ سے نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پیر بندھی لاش برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہوسٹری تھانے کی حدود میں کرام واہ سے 25سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پیر بندھی لاش برآمد ہوئی ۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی لاش 5روز سے زائد پرانی اورناقابل شناخت ہے، پولیس نے اسے تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیاہے جہاں اس کے پوسٹمارٹم اور ڈی این اے کے لئے نمونہ لینے اور فارنزک ٹیم نے معائنہ مکمل کرلیا ہے، لاش کی خستہ حالت کے باعث اسے ایدھی رضا کاروں کے حوالے کیا جائے گا ۔ایس ایچ او ہوسٹری نے کہا کہ پولیس نے 25سالہ نامعلوم نوجوان کوقتل کرکے ہاتھ پیر باندھ کر نہر میں پھینکنے کامقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایاہے۔
تازہ ترین