• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور(بیورو رپورٹ )شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایڈوانس اسٹڈیز و ریسرچ بورڈ کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت یونیورسٹی کی وائیس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے کی اپنے خطاب میں ڈاکٹر پروین شاہ نے تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ تعلیم کی ترقی جدید تحقیق سے ہو گی اس لیے تحقیقی کلچر کو فروغ دینا ہو گاانہوں نے تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے کئی منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں تحقیق کی ضرورت ہے ڈاکٹر پروین شاہ نے کہاکہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سندھ کے رورل ایریا کی یونیورسٹی ہے وہ اس یونیورسٹی کو پاکستان کی مثالی یونیورسٹی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اجلاس میں پر وائیس چانسلر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ،ڈاکٹر عبدالرزاق مہر،ڈاکٹر ممتاز حسین مہر،ڈاکٹر میر منصف علی تالپور،ڈاکٹر امداد حسین سہتو،ڈاکٹر نور شاہ بخاری،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری،ڈاکٹر محمد حسن خاصخیلی،ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر ،ڈاکٹر عبدالحسین شر،پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شر،پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر،پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح،پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو رجسٹرار سید اسد رضا عابدی،مرید حسین ابو پوٹو اور دیگر شریک ہوئے ۔

تازہ ترین