• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بے یقینی کے باعث مندی جاری، 100انڈیکس میں246پوائنٹس کی کمی

سیاسی بے یقینی کے باعث مندی جاری، 100انڈیکس میں246پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سیاسی بے یقینی کے بعد آنے والا مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ 100انڈیکس 246پوائنٹس کی کمی سے 41800اور 41700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاروں کے مزید 36ارب 51کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 45.50فیصد زائدجبکہ 69.64فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، سمیٹ اور فوڈ سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 41976پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ملک بھر میں سیاسی افق پرپھیلی جانے والی بے چینی اور اس کے اثرات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپس گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور 100انڈیکس 41453 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم ایک مرتبہ پھرغیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور 100انڈیکس کی 41600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 246.13 پوائنٹس کمی سے 41623.52 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر 313کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے 78کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 218کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید 36ارب 51کروڑ 42لاکھ 3ہزار 308روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 86کھرب 40ارب 80 کروڑ 8لاکھ 68ہزار 675روپے ہوگئی۔ جمعہ کو8کروڑ 28لاکھ 48ہزار 510شیئرز کا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 2کروڑ 59لاکھ 11ہزار 450 شیئرز زائد ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 31.24روپے اضافے سے 756.49روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت 30.01روپے اضافے سے 2279.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی ہینوپاک موٹرزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 40.92روپے کمی سے 1000.00روپے اور خیبر ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 17.44 روپے کمی سے 666.56روپے ہوگئی۔

تازہ ترین