• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کیلئے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد اضافہ

جاپان کیلئے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد اضافہ

ٹوکیو (عرفان صدیقی)جاپان کے لیے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے امید ہے کہ موجودہ سال جاپان کے لیے پاکستانی برآمدات 400ملین ڈالرز سے بڑھ جائیں گی ،یہ بات جاپان میں پاکستانی کمرشل قونصلر ابو بکر صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی اشیا کے معیار میں بہتری اور دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے ایک دوسرے کے ممالک میں آنے جانے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ، کمرشل قونصلر نے کہا کہ پاکستانی صنعتکاروں نے جاپان کے لیے اپنے معیار میں بھی بہتری کی ہے جس سے جاپان میں ان کے لیے آرڈرز میں اضافہ ہوا ، اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی برآمدات میں 18فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ممالک کے صنعتکاروں کی مشترکہ کوششوں اور حکومت کی سرپرستی سے دوطرفہ تجارت میں 50فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم موجودہ اضافے پر وہ سفارتخانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاک جاپان بزنس کونسل مستقبل میں پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا کردار بھی ادا کرے گی۔

تازہ ترین