• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن نے فوڈز کمپی کو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر50 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شینل السید فوڈز کو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ مسابقتی کمپیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شینل فوڈز دھو کہ دہی کے ذریعے نیشنل فوڈز کے لوگو ،پیکیجنگ،کلر سکیم اورڈیزائن کی نقل کی مرتکب ہوئی ہے جو کارباری نقصان اورصارفین کیلئے بھی جھوٹی اور گمراہ کن معلوما ت کا سبب بن سکتا ہے۔سی سی پی بنچ نے شینل فوڈز کو کافی وقت دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کو نیشنل فوڈز کی پیکیجنگ سے ہٹ کر کو ئی اور منفردانداز کی پیکیجنگ میں پیش کرے لیکن اس سلسلے میں شینل فوڈز کی جانب سے کو ئی خا ص کوشش سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین