• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تھانے دار کے سامنے ملزم پیش کئے گئے۔
’’اِس لمبو کے قبضے سے بم ملا ہے۔‘‘
سپاہی نے فردِ جرم سنائی۔
تھانے دار نے بم کو سونگھا،
ملزم کی صورت پر نظر ڈالی،
پھر اُسے جانے کا اشارہ کیا۔
’’اِس مُچّھڑ کی گاڑی سے کلاشنکوف نکلی ہے۔‘‘
سپاہی نے انکشاف کیا۔
تھانے دار نے اسلحے کا معائنہ کیا،
ملزم کی مونچھوں کے بال گنے،
پھر اُسے الوداع کہا۔
’’اِس گیسو دراز کے قبضے سے پھول برآمد ہوئے ہیں۔‘‘
سپاہی نے میری طرف اشارہ کیا۔
تھانے دار اچھل پڑا۔ پھر غصے سے دھاڑا،
’’حوالات میں بند کرو اِس دہشت گرد کو!‘‘
تازہ ترین