• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول: اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

استنبول: اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

فلسطین کے مسئلے پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا استنبول میں غیر معمولی ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطا بق فلسطین کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فورس کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اسلامی ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سفارتخانے منتقل کرنے والے ممالک کے ساتھ معاشی سرگرمیاں محدود کی جائیں جبکہ غزہ میں تشدد کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کے لیے تمام ممالک متحرک ہوں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کا مطا لبہ ،اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکی منتقلی کی مذمت کی،آزادفلسطینی ریاست کی حمایت کےعزم کااعادہ کیا۔

استنبول: اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

ترکی نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جبکہ ایران نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک امریکا سے اپنے تعلقات پر دوبارہ جائزہ لیں ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کر لی ۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم ، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوا ۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی ۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کا مطا لبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کےحل کیلیےاپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔ فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی کودہشتگردی سے جوڑاجارہاہے۔

وزیر اعظم نے اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکی منتقلی کی مذمت اور آزادفلسطینی ریاست کی حمایت کےعزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے،قابض افواج کیخلاف معاشی اوردیگراقدامات کرنےہوں گے۔

ترک صدر اردوان نے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا بھی اعلان کیا ۔

فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ اسرائیل کےجنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلایاجائے اور اسرائیل کے خلاف سیاسی و معاشی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات پر نظر ثانی کریں ۔

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے ۔جس میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ طاقت کے بجا استعمال کی بھی مذمت کی گئی ۔قرارداد کے حق میں 29 جبکہ مخالفت میں 14 ارکان نے ووٹ دیا ۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے استنبول میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔پاکستان میں بھی جمعہ کو ریلیاں نکالی گئیں ۔

تازہ ترین