• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر و افطار میں ممکنہ حد تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی: کے الیکٹرک

سحر و افطار میں ممکنہ حد تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی: کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سحر و افطار میں ممکنہ حد تک لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، مختلف علاقوں میں 3سے ساڑھے 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، مقامی فالٹس کو لوڈ شیڈنگ نہ کہا جائے ۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 1گھنٹے کم کر کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے کر دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ شہر میں 3سے ساڑھے 7گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، مستثنیٰ علاقوں میں بھی دو گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملیر، گلشن اقبال، ناظم آباد اور لیاری سمیت شہر میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے اور ممکنہ حد تک سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ مستثنیٰ علاقوں میں 2 جبکہ باقی شہر میں 3 سے ساڑھے 7گھنٹے کی شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین