• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر، آثارقدیمہ کی غیرقانونی کھدائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

بونیر، آثارقدیمہ کی غیرقانونی کھدائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

بونیر میں پولیس نے آثار قدیمہ کی غیرقانونی کھدائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان بونیر کے علاقے ڈمبرے ڈھیری چینگلئی میں غیرقانونی کھدائی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک شخص نے خود کوپراجیکٹ ڈائریکٹر ظاہر کیا تھا۔

بونیر پولیس کا اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ بونیر کے علاقے ڈمبرے ڈھیری چینگلئی میں آثار قدیمہ کی غیرقانونی کھدائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو آثار قدیمہ کی سائٹ پر غیرقانونی کھدائی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں سے فرہاد علی خاور نامی شخص خود کو محکمہ آثار قدیمہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ظاہر کر رہا تھا جس نے محکمے کی جانب سے مالک زمین کو دیا جانے والا تحریری نوٹس دکھایا۔

پولیس کے مطابق جب محکمہ آثار قدیمہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا، جس پر چاروں جعلی اہلکار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین