• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قطر :ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتے ہیں


پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ماہِ مبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ا س رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔

قطر :ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتے ہیں

جس طرح پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیا جاتا اُسی طرح قطر میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

قطر :ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتے ہیں

رمضان المبارک کے موقع پرقطر کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر توپیں رکھی جاتی ہیں جو ماہِ مبارک کے آغاز اور دوران رمضان آذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرتی ہیں ۔

قطر :ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتے ہیں

ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونجُ اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔

قطر :ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتے ہیں

واضح رہے مصر میں دسویں صدی سے شروع ہونے والی یہ روایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بنگلادیش سمیت مختلف مسلم ممالک میں اب بھی قائم ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین