• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹکا اسمبلی سے بی جے پی آج اعتماد کا ووٹ لے گی

کرناٹکا اسمبلی سے بی جے پی آج اعتماد کا ووٹ لے گی

بھارتی ریاست کرناٹکا میں مودی کی جماعت بی جے پی آج اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی، بھارتی سپریم کورٹ نے اسمبلی میں بی جے پی کے اسپیکر پر اعتراض مسترد کر دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے تین روز میں تیسری بار کانگریس کی اپیل مسترد کی ہے، کانگریس کا موقف تھا کہ اعتماد کے ووٹ سے قبل بی جے پی کو اسمبلی میں اپنا اسپیکر مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے لیکن سپریم کورٹ نے کانگریس کا اعتراض مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کرناٹکا اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے آج شام کا وقت دیا ہے، ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 104 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کو 224رکنی ایوان میں اکثریتی ووٹ درکار ہے۔

تازہ ترین